حیدرآباد29اپریل(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)آندھراپردیش بی جے پی کےلیڈر نے پارٹی کے قومی صدرامیت شاہ کو خط لکھا ہے۔ریاستی بی جے پی کے عہدہ سے کے ہری بابو نے حال ہی میں استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کی جگہ اس اہم عہدہ کے لئے کسی بھی لیڈر کا انتخاب ہائی کمان کی جانب سے ہنوزنہیں کیا گیا ہے۔ اسی دوران اے پی بی جے پی کے بعض لیڈروں نے امیت شاہ کو خط لکھتے ہوئے ان سے خواہش کی ہے کہ اے پی بی جے پی کے صدر کے انتخاب سے پہلے وہ ان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ان لیڈران نے مسٹر شاہ سے خواہش کی ہے کہ وہ پارٹی میں پائی جانے والی الجھن دور کریں۔امیت شاہ فی الحال کرناٹک کے انتخابات میں مصروف ہیں۔